متحدہ عرب امارات کامشرق وسطیٰ میں امریکی اتحاد میں شمولیت کااعلان

194

متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحاد انٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی مشن میں شمولیت کااعلان کردیا۔

خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی اماراتی وزارت میں سیکورٹی تعاون انتظامیہ کے ڈائریکٹر سالم الزعابی کے مطابق “مذکورہ بین الاقوامی اتحاد میں امارات کی شرکت کا مقصد، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو درپیش خطرات کا بھرپور جواب دینے کے واسطے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی معاونت کرنا ہے۔ اس طرح عالمی توانائی کا امن، عالمی معیشت کے لیے توانائی کی مسلسل رسد اور کی رسد جاری رکھنا اور امن کو برقرار رکھنا یقینی بنایا جا سکتا ہے”۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی مشن کے قیام کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے … اور اتحاد میں شریک ممالک کے مفادات کو محفوظ بنانا ہے جس سے سمندری گذر گاہوں کو عبور کرنے والے تجارتی جہازوں کے امن و سلامتی کو مضبوطی حاصل ہو گی۔