کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 1 پولیس اہلکار شہید

309

کے علاقت ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ناظم آباد نبمر 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے اس دوران ڈاکو شہری کو لوٹنے میں مصروف تھے۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ایک ساتھی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوا ہے جس کی شناخت 26 سالہ سید ذشان کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت باسط اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈاکوؤں کا گروہ 6 افراد پر مشتمل ہے جو 125 کے نام سے مشہور ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ یہ گروہ شہر کے بیشتر علاقوں میں متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔