عبدالخالق فٹبال،آزاد بلوچ نے پنالٹی ککس پر فتح حاصل کرلی

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ سے جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز 2میچ کھیلے گئے پہلامیچ ابراہیم میموریل اورآزاد بلوچ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 0-0 سے برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پرآزاد بلوچ نے 2-4 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا میچ لیاری اسٹار بمقابلہ حسن اولیاء کے درمیان کھیلا گیا جو کہ حسن اولیاء نے 0-1 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف دباؤ ڈالتے ہوئے اسکور حاصل کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں حسن اولیاء کے شریف نے14ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1-0کردیا۔اوراسی اسکور پر میچ اختتام کو پہنچا۔ میڈیا کوآر ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کو ریفریشوکت گوٹائی ،آزادنے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری یوسف فیفا،آصف اورعبدالباسط نے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو ،عابد بلوچ،مزمل میڈیکل تھے۔