دارو خان اچکزئی کا دورہ چین کے موقع پر افتتاحی تقر یب سے خطا ب

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی جو اس وقت چین کے شہر Chengdu میں ہیں نے 18ستمبر کو چین جنو ب اور جنو ب مشر قی ایشیا ء اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے تا جر رہنما ئو ں کی کا نفر نس کی صدارت کی کیو نکہ اس سال اس کانفر نس کی صدارت کی باری پاکستان کی تھی ۔ کا نفر نس کی افتتاحی تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کا نفر نس کےTheme جو کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سچوان اور جنو ب وجنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کے مابین تجا رت ،معیشت و سرما یہ کاری میں تعاون وفرغ کی اہمیت کو اجا گر کیا ۔ انہوں نے پاکستان میں مو جو د CPEC منصوبے کے تحت سر مایہ کاری کے مواقع کی بھی وضا حت کی اس کے علاوہ انہوں نے چین جنوبی ایشیا ء اور جنو بی مشرقی ایشیا ئی ممالک کے ما بین علاقائی تجا رت کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ کا نفر نس میں دو سرے لیڈران میں سچوان کے نائب گورنر ، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر، وائس چیئرمین CCPIT اور جنو ب وجنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کے نما ئند وں نے بھی خطاب کیااور علا قا ئی تعاون میں پاکستان کے کردار اور اہمیت کو اجا گر کیا اورپاکستان کو One Belt One Road کا ایک لا زمی حصہ قرار دیا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے اسلا م آباد میں قا ئم ہو نے والے Panda سینٹر کے افتتا ح اور اسلا م آباد میں قائم ہو نے والے سچوان کمو ڈیز سینٹر اینڈ کلچر سینٹر کے معاہد ے پر دستخط کے با رے میں بتا یا ۔ سچوان کی صو با ئی حکومت نے ایف پی سی سی آئی سے در خواست کی ہے کہ وہ مستقبل میں Chengdu ایسو سی ایشن برا ئے بین الاقوامی تجا رت اور معاشی تعاون(CAFTEC) کے ساتھ ثقا فتی اور تجا رتی شعبو ں میںتعلقات بڑھانے اور مختلف سر گر میاں بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر یں کیونکہ Chengduاور لا ہو ر جڑواں شہر بن چکے ہیں۔