مرکنٹائل ایکس چینج میں 8ارب روپے کے سودے

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,267 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,831 رہی۔سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 4.056 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.843 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 878.250 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 238.632 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 228.349 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 204.133 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 161.990 ملین روپے رہی۔