بزنس لیڈر سروے میں اے سی سی اے پاکستان کا قابل احترام برانڈ قرار

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسو سی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ عالمی سروے کے مطابق 96 فیصدایمپلائر اے سی سی اے کو ایک انتہائی قابل احترام برانڈ خیال کرتے ہیں۔ ایک ایسی دنیا میں،جہاں خلل انگیزی اورپولرائزیشن میںاضافہ ہو رہا ہے، یہ انتہائی درجے کا اتفاق رائے ہے ۔سر وے میں 91فیصد شرکاء کے مطابق’ اے سی سی اے پیشہ ورانہ اوصاف اور اخلاقیات کے ماہر لوگوں کا ادارہ ‘ہے جبکہ اتنی ہی بڑی تعداد( 91 فیصد) نے اتفاق کیا کہ ’اے سی سی اے پیشے کا ایجنڈاتشکیل دیتا ہے۔سروے میں شامل 87 فیصد لوگوں کے مطابق ’ ا ْن کی مارکیٹ میں اے سی سی اے کا بہت احترام کیا جاتا ہے ‘ جبکہ اتنی ہی بڑی تعداد (87 فیصد)نے اتفاق کیا کہ’اے سی سی اے جدت پسند اور قبل از وقت سوچنے والا ادارہ ہے۔