“دو ججز نے عدالت کے وقار اور عزت کے تحفظ کیلیے جسٹس فائز کیس سے خود کو الگ کیا”

318

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست کی سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے وقار اور عزت کے تحفظ کےلیے 2 ججز نے خود کو سماعت سے الگ کیا۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پر گزشتہ روز کی کارروائی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے معاملہ پر فل کورٹ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار جسٹس قاضی فائز کے مطابق بینچ کے دو ججز کا مقدمہ میں ممکنہ مفاد ہے، اس لیے دونوں ججز کو مقدمہ سننے سے الگ ہونا چاہیے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کےوقار اورعزت کےتحفظ کیلیےدو ساتھی خود سماعت سےالگ ہوگئے،عدالتی وقفے کےدوران بنچ کےججز نے آپس میں گفتگو کی، مستقبل کےممکنہ امکان پر کسی جج کے مقدمےسے الگ ہونے کی کوئی مثال نہیں، اس معاملےمیں کسی قسم کاٹھوس ذاتی مفاد کسی جج کےالگ ہونے کا جواب ہو سکتا ہے جب کہ اس معاملےسے وابستہ افراد کےاعتماد اور شفافیت کیلیےفل کورٹ تشکیل دی جائے۔