پاکستان کی روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت

196

راولپنڈی( آن لائن )پاکستان نے روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پرآر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک مشقوں کا حصہ ہیں۔پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔کثیر ملکی فوجی مشقوں کو سینٹر 2019ء کا نام دیا گیا ہے۔فوجی مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کی فوج پر مشتمل ہیں ۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ دنوں دوست اور برادر
ممالک پاکستان اور چین کی تاریخی فضائی مشقیں جاری رہیں۔ شاہین نامی فضائی مشقیں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہیںیہ مشقیں سالانہ بنیادوں پر منعقد کروائی جاتی ہیں۔پاکستان اور چین کی مشترکہ شاہین مشقوں کا آغاز 2001میں ہوا تھاتب سے ایک سال یہ مشقیں پاکستان جبکہ اگلے سال چین میں ہوتی ہیں۔ ان مشقوں کے دوران پاکستان اور چین دونوں ممالک کے جنیگ طیارے شامل ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر عملہ اپنا تربیتی معیار بہتر کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ آٹھویں سالانہ مشقیں ہیں اسی لیے انہیں شاہین 8 کا نام دیا گیا ہے۔
کثیر ملکی فوجی مشقیں