فلپائن میں ٹرک کھائی میں جاگرا‘ 20 افراد ہلاک

308
فلپائن: کھائی میں گرنے والے ٹرک سے لاشیں نکالی جارہی ہیں
فلپائن: کھائی میں گرنے والے ٹرک سے لاشیں نکالی جارہی ہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں ایک ٹرک پہاڑی سے گرگیا،جس کے باعث 20مسافر ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ جنوبی صوبے کوتاباتو میں پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے 20لاشیں نکال لی ہیں، تاہم واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کے وقت ٹرک میں کتنے افراد سوار تھے۔ امدادی اہل کار جائے آس پاس کے علاقوں میں بھی ممکنہ طور پر لاپتا افراد کی تلاش کررہے ہیں۔