جنیوا میں پاکستان مخالف مہم

230

جنیوا ( آن لائن ) جنیوا میں نامعلوم افراد نے پاکستان مخالف، بلوچستان کی آزادی، سمیت نہ صرف پوسٹرز اور بل بورڈ لگائے گئے ہیں بلکہ ایک بہت بڑا کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے اگر یہ کہا جائے کہ یہ سب کچھ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کی بدولت پاکستان کے خلاف مہم ہے تو غلط نہ ہو گا ۔جنیوا میں پاکستان کے نامزد عہدیداران نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ یورپ بھر سے آنے والے پاکستانی و کشمیری مظاہرین میں یہ سب کچھ دیکھ کر سخت غم و غصہ پایا جاتاہے پاکستانی و کشمیری راہنماوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پاکستان کی حمایت حاصل ہو تو ہم جوابی کیمپ آفس بھی لگا سکتے ہیں ۔