آئی ٹی سی این ایشیاء 2019نمائش کا آغاز ہوگیا

660

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) کراچی میں تین روزہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیو نی کیشن نمائش و کانفرنسز (آئی ٹی سی این ایشیاء 2019) کاآغا ز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے نمائش کے پہلے روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ، روبوٹکس سمپوزیم اور اسٹارٹ اپس ورکشاپ منعقد کئے جارہے ہیں،

اس نمائش میں ملکی کمپنیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی بڑی کمپنیاں بھی اپنی جدید ترین سہولیات اور خدمات عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں اور عوام ایک ہی مقام پر وسیع اقسام کی جدت انگیز ٹیکنالوجی سے روشناس ہوسکیں گے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ اس نمائش میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو آپس میں اشتراک کا موقع ملے گا جس سے دونوں اداروں کو فائدہ پہنچے گا،

اس نمائش کا انعقاد ملکی سطح پر سب سے بڑی نمائشیں کرانے والے ادارے ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ملک میں آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کی پہلی نمائش و کانفرنسز کا آغاز سال 2001 میں ہوا۔ یہ نمائش بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی منظرنامے کو پاکستان کے ساتھ ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے نتیجے میں ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

یہ نمائش ایکسپو سینٹر کے 6 ہالز کے طویل 15 ہزار اسکوائر میٹر رقبے میں منعقد ہورہی ہے جس میں 550 سے زائد ملکی کمپنیاں اور 23 سے زائد ممالک کی 250 بین الاقوامی کمپنیاں اپنے اسٹالز لگا رہی ہیں۔ توقع ہے کہ اس سہ روزہ نمائش میں 55 ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے،

اس کے ساتھ ہر روز ایک کانفرنس بھی ہوگی جن کے موضوعات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ، اننویشن، انڈسٹری اینڈ ایز آف ڈوئنگ بزنس، آئی ٹی منسٹر فورم برائے یوتھ سائبر سیکورٹی کانفرنس شامل ہیں۔ اس سہ روزہ نمائش کے دوران انڈسٹری کے اہم اداروں کی جانب سے منعقدہ کاروباری اداروں کے درمیان ملاقات کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔نمائش کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ و ڈائریکٹر عمیر نظام نے بتایا، “پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں غیرمعمولی ترقی کے مواقع موجود ہیں اور آنے والے سالوں میں یہ سیکٹر پاکستان کے لئے غیرمعمولی زرمبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتا ہے،

اسکے ساتھ ہی اگلے تین سال کے دوران 10 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی حکمت عملی عمودی ستون ترقی کے ماڈل کے تحت صرف 100 ہی کمپنیاں کام کررہی ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر افقی تکون ترقی حکمت عملی کے ماڈل کے مطابق کام کیا جاتا ہے جس سے ملکی معیشت میں 80 فیصد روزگار پیدا ہوتے ہیں،

باقی 20 فیصد ماڈل بین الاقوامی تجارت اوپری تکون کے ماڈل پر مبنی ہے۔ اس ماڈل سے چھوٹے و درمیانی کاروبار کے شعبے میں کھیت کو مارکیٹ اور گاؤں کو بڑے شہر سے جوڑ کر پاکستان میں ملکی کاروبار سے نئے مواقع کھل جائے گا، اور بین الاقوامی ای کامرس پلیٹ فارمز کی تخلیق سے پاکستان کا چھوٹا و درمیانی کاروبار کے شعبہ دنیا سے جوڑ جائے گا۔ “

آئی ٹی سی این ایشیاء 2019 میں ای کامرس گیٹ اپنا بی ٹو بی پورٹل ecombri.com بھی متعارف کروا رہا ہے جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام میں شامل ملکوں کے لئے خرید و فروخت کا منفرد پلیٹ فارم ہے،

اس سے پاکستان کے لئے بھرپور انداز سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بیرون ملک بھرپور طلب کی حامل نان آئی ٹی مصنوعات و خدمات سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور عالمی مارکیٹوں میں اپنی جگہ بنانے کے لئے پاکستان اور چین کے چھوٹے و کاروباری درمیانی شعبہ باہمی طور پر مشترکہ منصوبوں کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام سے فائدہ اٹھائے گا۔ توقع ہے کہ اس پلیٹ فارم اور منسلکہ اقدامات سے اگلے تین سالوں میں نان آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 50 ارب ڈالر ہوجائیں گی۔

ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان اور چین میں اسٹریٹجک پارٹنرز اور بڑے آپریشنز کے ساتھ بڑی بڑی نمائش منعقد کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ سال 2001 میں اپنے قیام کے ساتھ ہی ای کامرس گیٹ وے نے دو جہتی حکمت عملی اختیار کی، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنی موجودگی میں وسعت لائی اور چین، یورپ، ترکی، جنوبی کوریا، برطانیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، مشرق ایشیائی ممالک، مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید میں پارٹنرز کا نیٹ ورک قائم کیا۔پاکستان میں آئی ٹی سی این ایشیاء، ٹیکسٹائل ایشیاء، آئی ٹی آئی ایف ایشیاء، بلڈ ایشیاء اور ہیلتھ ایشیاء جیسی بہت بڑی اور انتہائی کامیاب نمائشوں کا انعقاد کرنے والی کمپنی ای کامرس گیٹ وے اب پاکستان میں نمائش کے لئے نمبر ایک کمپنی شمار ہوتی ہے جو کراچی اور لاہور ایکسپو سینٹر میں سالانہ 50 سے زائد نمائشیں منعقد کراتی ہے۔

گزشتہ چند برس میں اپنی کامیابی کی بنیاد پر ای کامرس گیٹ نے آنے والے برسوں میں ہر اقسام کی تجارت، صنعت اور کامرس سیکٹرز کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ای کامرس گیٹ وے پاکستان کی سب سے پرانی کمپنی ہے جو فرانس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن آرگنائزرز (یو ایف آئی) کے رکن کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔