ن لیگ کسی بھی ڈیل پر یقین نہیں رکھتی، عبدالقادر بلوچ

152

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کسی بھی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم اپنی ساکھ کوبچانے کے لیے ڈیل کی باتیں کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، تحریک انصاف کو ضرور اس کاحساب دینا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ
وزیر اعظم شاہد غلط فہمی کاشکار ہے کہ ہم ڈیل کا بہانہ بنا کر قوم کو بے وقوف بنائیں گے مگر اب وہ وقت گزر گیا اور عوام تحریک انصاف اور وزیراعظم کے جھوٹے دعوئوں کے واقف ہوگئے اس لیے اب وہ کسی بھی صورت ان جھوٹے دعوئوں پر یقین نہیں کریں گے اگر ہم ڈیل کر لیتے تو پھر ہم جیل نہیں جاتے مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے طے کر لیا کہ اب ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی ماضی میں اس طرح پالیسیاں نہیں چلتی تھی اب ملکی معیشت کو روک دیا گیا اور سی پیک منصوبے پر کام نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں ترقیاتی عمل روک گیا امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے پولیس نظام میں اصلاحات لانے والے بھی ناکام ہوگئے عوام یو ٹرن کی سیاست سے واقف ہوگئے اب مزید عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔
عبدالقادر بلوچ