الجزائر میں انتخابات 12دسمبر کو ہوں گے عبوری صدر نے اعلان کردیا

165

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے رواں برس 12دسمبر کو ملک میں صدارتی انتخابات کا اعلان کردیا۔ سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے انہوں نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کیا ہے۔ یہ وقت ملکی مفادات کو فوقیت دینے کا ہے اور امید ہے کہ نئے انتخابات کے پر امن انعقاد میں ملک کا ہر فرد اپنا فرض ادا کرے گا۔ حکومت نے اس سلسلے میں 50 رکنی انتخابی کمیشن کا تعین کیا جس کے صدر کا عہدہ سابق وزیر قانون محمد شرافی کے سپرد کیا گیاہے۔