عمران فاروق قتل کیس،برطانیہ تمام شہادتیں پاکستان کو دینے پر رضامند

258

عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈپولیس نے تمام شہادتیں پاکستان کودینے پررضامندی ظاہر کردی ۔

برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس میں تمام شہادتیں پاکستان کودینے پررضامندی کا خط ارسال کردیاہے،برطانیہ میں موجود پاکستان کے وکیل ٹوبی کیڈمن رضامندی کا خط لے کرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سجاد بھٹی جلد یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے بانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔