خیبرپختونخوا حکومت دباؤ برداشت نہ کرسکی، طالبات کیلیے عبایا لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس

514

خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں کی طالبات کیلیے برقع یا عبایا لازمی قرار دینے کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی۔

کے پی کے میں طالبات کو ہراساں ہونے سے بچانے کے لیے محکمہ تعلیم نے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے حجاب لازمی قرار دیا تھا،یہ اقدام مشیر تعلیم کے پی ضیا اللہ خان بنگش کی ہدایت پر اٹھایا گیا تھا، اس سے قبل ہری پور میں بھی اس پر عمل کیا جا چکا ہے، نوٹیفکیشن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی۔

طالبات کے لیے برقع یا عبایا لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبائی حکومت تھوڑا سا بھی دباؤ برداشت نہ کرسکی اور فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جن اسکولوں نے عبایا پہننے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہےانہیں فوری طور پر نوٹیفیکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔