کیلے کی پڈنگ

571

اجزاء:
کیلے 3یا 4عدد تھوڑادودھ ڈال کر گرائنڈ کرلیں
انڈے 4عدد
چینی 1پائو
دودھ 1لیٹر
فروٹ ایسنس چند قطرے
چھوٹی الائچی 2عدد
پستہ، بادام 1/2 کپ، باریک کٹے ہوئے
ترکیب:
انڈوں کو احتیاط سے توڑ کر ان کی سفیدی اور زردی الگ الگ کرلیں، پہلے ایک ایک کر کے پھینٹیں پھر ایسنس ملا کر آمیزے کو اکٹھا پھینٹیں، دودھ کو پتیلے میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور پکنے دیں اور اس میں الائچی، چینی اور پستہ بادام وغیرہ ڈال کر خوب پکائیں، جب آدھا رہ جائے تو اس میں گرائنڈ کیے ہوئے کیلے ڈال دیں، انڈوں کا ملغوبہ بھی اسی میں ڈالیں اور خوب پھینٹیں کیوں کہ آپ ان چیزوں کو جتنا پھینٹیں گی ان کی لذت میں اضافہ ہوگا، اس سارے ملغوبے کو پڈنگ کے سانچے میں ڈالیں۔ دیگچی میں نصف کے قریب پانی ڈالیں اور سانچے کو یوں اس میں رکھیں کہ آدھا ڈوبا رہے اسے چولہے پر چڑھا دیں، پھر سانچے کو مضبوطی سے بند رکھیں اور دیگچی کو بھی وزن دار ڈھکنے سے ڈھکیں اور آدھے گھنٹے تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں، پڈنگ تیار ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈی ہونے دیں اور ڈش میں ڈال کر موسمی پھلوں کے ساتھ پیش کریں ۔