ہم مقدمات کی کوالٹی پر نہیں نمبروں پر یقین کر رہے ہیں‘ چیف جسٹس

108
لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم مقدمات کی کوالٹی پر نہیں بلکہ نمبروں پر یقین کر رہے ہیں، ججز کے فیصلوں پر وہ لوگ تبصرہ کرتے ہیں جنہیں قانون کا پتا ہی نہیں ہوتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نامور قانون دان ایس ایم ظفر کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جج محنت کر کے ایمانداری سے فیصلہ دیتے ہیں، عدالتی فیصلوں پرتبصرہ کرنے والی اکثریت فیصلہ نہیں پڑھتی، ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ
ہمارے ملک میں ایسے تعلیمی ادارے بھی ہیں جہاں سیکنڈ ائر کا طالب علم فرسٹ ایئر کے طالب علم کو پڑھا رہا ہے۔ پہلے وکلا اپنے دماغ اور اپنی ذہانت سے کیس لڑتے تھے اب ایسا نہیں ہے۔ بد قسمتی سے اب کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔