جاپان: طوفان زدہ علاقے میں مزید 2 ہفتے بجلی منقطع رہنے کا امکان

94

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری سمندری طوفانِ فاکسائی آنے کے بعد چیبا پری فیکچر میں کئی علاقوں کی بجلی تاحال منقطع ہے۔ حکام کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق طوفانِ کی وجہ سے تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔ متعلقہ کمپنی نے کہا ہے کہ کاموگاوا، مِنامی بوسو اور تاتے یاما شہروں اور کیونان قصبے کی بجلی 27 ستمبر تک بحال ہوگی جبکہ کِمی تُسو اور فُتُسو شہروں سمیت دیگر 18 بلدیاتی علاقوں میں ایک ہفتے کے اندر بجلی بحال ہونے کی توقع ہے۔