کراچی میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا مستقلی کیلیے احتجاج، پولیس کی شیلنگ

497

سرکاری اسکولوں میں کنڑیکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی اپنی فریاد حکمرانوں تک پہنچانے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے اساتذہ پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا مستقلی کیلیے احتجاج کیا گیا،تاہم جیسے ہی کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے مظاہرین کوریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس کے باعث پانچ سے زائد ٹیچر بے ہوش ہوگئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا۔