شہلا رضاکے دفتر میں آگ لگ گئی، عبدالباری پتافی کا آفس بھی متا ثر

273
کراچی: صوبائی وزیرشہلا ر ضاکے دفتر میں آگ لگی ہوئی ہے
کراچی: صوبائی وزیرشہلا ر ضاکے دفتر میں آگ لگی ہوئی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعے کی دوپہرصوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے وزیر فشریز و لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی کے دفترکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع پر سندھ سیکرٹریٹ کے قریب واقع شہلا رضا کے دفتر اور چیمبر میں آگ بجھانے کیلیے فائر بریگیڈکاعملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے2فائرٹینڈرزکی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے
مطابق بیرک نمبر 91 مکمل طور پر جل کرتباہ ہوگی جس کی وجہ سے شہلا رضااور وزیر فشریز و لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی کے دفترکاریکارڈ ضائع ہو گیا ۔آگ سے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر ایوی لیوایشن کا دفتربھی متاثر ہوا۔ دفتر میں لگی آگ تیزی سے پھیلی جس کے باعث تمام فرنیچر جل گیا۔ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی تاہم نماز جمعے کے وقفے کے باعث دفتر میں کوئی اسٹاف موجود نہیں تھا اس لیے کسی قسم کا جانی نقصان کا نہیں ہو ا۔اس بارے میں شہلا رضا کا کہنا ہے کہ میرے دفتر میں کام کرنے والا اسٹاف بچ گیا، اس سے بڑی بات میرے لیے کوئی نہیں ہو سکتی، بس دفتر کے باہر لگے درخت بچ جائیں۔انہوں نے آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گزشتہ روز سے دفتر کے کچھ اے سی خراب تھے اور ان کو ٹھیک کرنے کا عمل جاری تھا۔