عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آسٹریلیا میں منعقد ہونیوالی 3روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 12 تا 14نومبر 2019ء کو ملبورن آسٹریلیا میں منعقد ہو گی‘ جس میں ٹیکسٹائل ‘ لیدر اینڈ فٹ ویئرز کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔نمائش میں شرکت سے متعلق درخواستیں 26 ستمبر 2019ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔