پولٹری کی 3روزہ عالمی نمائش لاہور میں شروع ہوگئی

124

لاہور ( نمائندہ جسارت) پولٹری کی تین روزہ انٹرنیشنل ایکسپو لاہور میں شروع ہوگئی‘ انٹرنیشنل ایکسپو کے افتتاحی سیشن میں سیمنار ہوا جس سے پولٹری ماہرین نے خطاب کیا۔ ایکسپو کے دوران پولٹری مصنوعات سے متعلق سیمینار ہوں گے اور صحت اور غزائیت کے موضوع پر عالمی ماہرین سیمینار سے خطاب کریں گے اور اپنے مقالے پڑھیں گے ایکسپو 2019 کے چیف آرگنائزر اور سینٹرل کنوینر خالد سلیم ملک کے مطابق اس ایکسپو کے ذریعے ملک میں پولٹری کی مصنوعات سے متعلق صارفین کو بہترین رہنمائی اور آگاہی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولٹری اس وقت ملک میں گوشت اور انڈوں کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں ایک مکمل صحت مند غذا کی سستی ضروریات پوری کر رہی ہے جس سے ہر پاکستانی مستفید ہورہا ہے انہوں نے صارفین سے اپیل کی وہ پولٹری ایکسپو کا وزٹ کریں اور صحت اور غذائیت کے موضوع پر مفید معلوماتی لٹریچر حاصل کریں اور ماہرین کی گفتگو سے مستفید ہوں انہوں نے بتایا کہ14 ستمبر کو سالانہ ڈنر ہوگا اور15 ستمبر کو انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2019 کی اختتامی تقریبات ہوں گی۔