ڈی سی فیصل آباد واساکی نااہلی پر سختی سے نوٹس لیں،میا ں اجمل

250

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ واسا کی غفلت ،سست روی اورکوتاہی کے باعث اندورن شہراورمین شاہرائوںپرجگہ جگہ کھلے مین ہول حادثات کاسبب بن رہے ہیں،جھمرہ روڈ،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ، سرکلرروڈ،جھنگ روڈاورنڑوالا روڈ پر گٹروںکے بغیرڈھکن کھلے مین ہول آنے جانے والوںکے لیے موت کے کنواںبن گئے ہیں،گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل سواررات یادن کو گزرتے ہوئے ان مین ہول میں گرجاتے ہیں ،بسااوقات بزرگ خواتین ،بچے یا بوڑھے افرادتھوڑی سے بے احتیاطی کے باعث گرنے سے شدیدزخمی ہوجاتے ہیںجبکہ تیزرفتاری کے باعث بھی چلنے والی ٹریفک اکثران مین ہول کا نشانہ بنتی رہتی ہے۔رہنمائوں نے ڈی سی فیصل آبادسے مطالبہ کیاہے کہ وہ واساکی اس نااہلی پر سختی سے نوٹس لیں اورکھلے مین ہول کی مرمت اوران پر ڈھکن رکھنے کے فوری احکامات دینے کے ساتھ ساتھ پولیس کو ڈھکن چوروں کو بھی گرفتارکرکے انہیں قرارواقعی سزا دلوائیں۔