مرکنٹائل ایکس چینج میں 4.8ارب روپے کے سودے

116

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,193 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے 4.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,139 رہی۔سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.566 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.551 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 550.554 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 362.007 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 299.477 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 159.606 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 148.050 ملین روپے, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 122.267 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 46.892 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 39.739 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 15.542 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 15.429 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.500 ملین روپے اور کاٹن کی 12 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.564 ملین روپے تھی۔