اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا

273

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا، ماہرین کے مطابق شرح سودمیں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 13.25 فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کریں گے۔جس میں آئندہ دو ماہ کے لئے بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک لے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 16 ستمبر 2019ء کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کرے گا۔