یورپی برآمدی گندم کے نرخ گزشتہ دوہفتوں کی بلند سطح پر

118

ہیمبرگ (اے پی پی) یورپی برآمدی گندم کے نرخ گزشتہ دوہفتوں کی بلند سطح پر آگئے جس کی وجہ آسٹریلیا اور ارجنٹائن میں خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار کم ہونے کے خدشات ہیں۔ یورو نیکسٹ ایکسچینج میں دسمبر ملنگ ویٹ کے نرخ 1.50 یورو (1.8 فیصد) اضافہ کے ساتھ 169.75 یورو (187.44ڈال) فی ٹن فری آن بورڈ پر بند ہوئے۔