بھارت: مسلمان مہاجرین کے لیے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع

117

دسپور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار کی جارحیت کے باعث دربدر مسلمان مہاجرین کے لیے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے ریاست آسام میں بنگلا دیشی مہاجرین کی آڑ میں 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا تھا۔ شہریت کی حتمی فہرست کے مطابق محروم ہونے والے افراد کو اپیل کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کے لیے 10 حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔