آزاد کشمیر بھارت کا حصہ ہے ،سی پیک سرگرمیاں بندکی جائیں‘ بھارت

163

بیجنگ (آن لائن) بھارت نی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے7 اور 8 ستمبر کے پاکستان کے دورے کے بعد مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاک چین مشترکہ اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو آزاد کشمیر میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق سرگرمیاں بند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے دوران چین اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کا حوالہ مسترد کرتے ہیں‘ جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہے۔ رویش کمار کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان اور چین دونوں کو آزاد جموں و کشمیر میں سی پیک کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے جو بھارت کا حصہ ہے اور اس پر غیر قانونی طور پر پاکستان نے1947ء سے قبضہ کر رکھا ہے۔