بھارت: ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے نوجوان کی چارج شیٹ سے قتل کا الزام خارج

84

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پولیس نے ہجوم کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک 22 سالہ تبریز انصاری کی چارج شیٹ سے قتل کا الزام ہٹا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تبریز کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی۔ تبریز انصادی کو 18 جون کو جھار کھنڈ میں ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ کئی گھنٹے تشدد کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس موقع پر وڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی،جس میں ہجوم سے ہندوانہ نعروں کی آوازیں آرہی تھیں۔