عدالت نے وسیم اختر کو طلب کرلیا

328

کراچی: شہر میں گندگی اور مکھیوں کی بہتات سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی وسیم اختر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں شہری نے شہر میں گندگی اور مکھیوں کی بہتات سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے میئر وسیم اختر سمیت  تما م ڈی ایم سیز کے چیئرمینز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

آج سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کے موقع پر میئر سمیت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ایک بار پھر وسیم اختر، ڈی ایم سیز چیئرمینز اور سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب یقینی طور پر داخل کریں۔