کوئٹہ:مال بردار ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

31

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق دالبندین کے علاقے جہرام کے مقام پر تفتان سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے ، حکام کا کہنا ہے متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ، ٹریک کی بحالی کے فور بعد ٹرین کو کوئٹہ کی طرف روانہ کردیا جائے گا۔ مال بردار ٹرین ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آرہی تھی۔
ٹرین حادثہ