لیاقت بلوچ ……(نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان)

425

تقریبا نصف صدی قبل (10محرم الحرام 1395؁ھ) جمعیت طلبہ عربیہ کا قیام عمل میںآیا، اس تنظیم کے قیام کا مقصد سعید یہ تھا کہ دینی مدارس میں پروان چڑھنے والی نسل نو کو دین کے مقاصد کا شعور دیا جائے، اتحاد، اخوت وبھائی چارہ اختلافی مسائل میں اعتدال اور برداشت کا درس دیا فرقہ بندی‘گروہ بندی‘ فرقہ واریت‘ لسانی وعلاقائی تعصبات کا سد باب کیا جائے اور تحریک اسلامی کے لیے افراد کار مہیا اور تیار کیے جائیں۔نصف صدی کا سفر یہ بتاتا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنے حصے کا کام احسن انداز میں سرانجام دینے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ دینی مدارس کی اس طلبہ تنظیم نے دینی مدارس کے ماحول اور فضا کو بدلنے کی بھی کامیاب کوشش کی ‘ طلبا اور اساتذہ کو نئے موضوعات سے روشناس کرایا‘ اتحاد‘ امن وآشتی‘محبت وبرداشت اور اختلافی مسائل میں اعتدال کا راستہ دکھایا اور مخالفانہ نقطہ نظر کو برداشت کرنے کی روایت ڈالی۔اس عرصے میں جمعیت طلبہ عربیہ نے جماعت کو افراد کار فراہم کرنے ‘ قومی وبین الاقوامی سطح کی مہمات ‘ تعلیم وتحقیق ‘ جہاد وشہادت کے میدان میں شاندار کردار ادا کیا اور جماعت کی دوسری برادر تنظیمات سے کسی طرح پیچھے نہ رہی۔ جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنے قیام سے لے آج تک اپنے حصے کی شمعیں روشن کرنے ‘نسل نو کو دین کا پیغام پہنچانے ‘معاشرے کی اصلاح اور دینی اقدار وشعار کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
جہاں ہے ترے لئے تو نہیں جہاں کے لئے!