جمعیت طلبہ عربیہ کا نصب العین

1091

جمعیت کے رہنما اصول
جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے دینی اور فکری مأخذ قرآن وسنت ہیں جن سے وہ صحابہ کرام ؓ اور سلف صالحین کی تشریحات کی روشنی میں رہنمائی حاصل کرتی رہے گی ۔
طریقہ کار
۱۔ طلبہ کواسلام کاتحقیقی علم حاصل کرنے اوراس کوعملاً اپنانے کی دعوت دینا ۔
۲۔ دینی مدارس کے ایسے طلبہ جو عقائد اسلا م کے تحفظ اورقرآن وسنت کے مطلوبہ انقلاب امامت کا جذبہ رکھتے ہوں جمعیت کے تحت منظم کرنا۔
۳۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سے وابستہ طلبہ کے لیے اسلام اورجدیدعلوم کے گہر ے مطالعے ،اخلاق وکردار کی تطہیر وتعمیر،تحریر ی وتقریری ،ذہنی وجسمانی
صلاحیتوں کے فروغ کامؤثر انتظام کرنا۔
۴۔ اختلافی مسائل میںطلبہ کے اندر اعتدال پیدا کرنااورانہیں فرقہ واریت ،شخصیت پرستی ،سیاسی اورعلاقائی تعصبات سے بالا تر رکھتے ہوئے انما الماامؤمن اخوۃ کامصداق بنانااوراسلام انقلاب برپاکرنے کے لیے ہر اول دستہ بنانا۔
۵۔ پاکستان میں نظام تعلیم کومکمل طورپر اسلام کے تقاضوں کے مطابق بنانے کی جدوجہد کرنا اورمدارس عربیہ کے طلبہ کے جائزمطالبات اورمسائل حل کرانے کی
بھرپور کوشش کرنا۔
جمعیت کے مستقل اہداف
طلبہ میں تحقیقی علم ،انفرادیت کے مقابلے میں اجتماعیت اور اقامت دین کے جذبے کو فروغ دینے کے علاوہ پاکستان سے فرقہ واریت کے تدارک اور ملک میں لادین عناصر کی روک تھام کرتے ہوئے اسلامی نظام تعلیم کے لیے کوشش کرنا جمعیت کے مستقل اہداف ہیں ۔