اسداللہ بھٹو،محمد حسین محنتی و دیگر کا جام مدد علی اور صحافی اسلم خان سے اظہار تعزیت

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسدللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے،علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے سینئر صحافی اور دنیا نیوز کے بیوروچیف اسلم خان کی ہمشیرہ کے وفات پر بھی دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔