اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

97

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ،جہلم ،نوشہرہ ورکاں،پھالیہ اور سیالکوٹ، پشاور ، نوشہرہ ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، میرپور ، راولا کوٹ ،نکیال،کوٹلی اور بھمبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 12 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔