بنگلادیش میں آسمانی بجلی  گرنے سے 246 افراد جاں بحق

120

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں 7 ماہ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 246 افراد ہلاک ہو ئے۔ روزنامہ ڈھاکاٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال فروری سے اگست کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 246 افراد ہلاک اور 97 زخمی ہوئے ہیں۔ اکثر ہلاکتیں چاول کے کھیتوں میں فصل اکٹھی کرتے ہوئے ہوئیں اور سب سے زیادہ جانی نقصان ستخیرہ کے علاقوں میں ہوا ہے۔ ہلاکتوں سے متعلق تحقیق معاشرے کا تحفظ اور آسمانی بجلی کے حوالے سے آگاہی فورم نامی مقامی انجمن کی طرف سے کرائی گئی ہے۔