مرغن کھانے جگر کے لئے نقصان دہ

951

اگر آپ بہت زیادہ چکنے کھانے کھاتے ہیں تو یہ براہِ راست جگر کے لئے نقصان دہ ہیں۔ جی ہاں! حد سے زیادہ مرغن کھانے Nonalcohlic Fatty Liver Dissese (NAFLD)سبب بنتے ہیں۔ اس بیماری میں چکنائی جگر میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ یونیورسٹی آف مائنسیوٹا میں کی گئی یہ تحقیق جگر میں چکنائی کے ذخیرہ سے متعلق پہلی پیش رفت کہی جا رہی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلی تحقیق ہے جس میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ خوراک سے حاصل کی گئی چکنائی انسانی جگر میں ذخیرہ ہوتی ہے جبکہ جگر کا کام یہ ہے کہ وہ مفید غذا سے گلائیکوجن (کاربوہائیڈریٹ کی ایک قسم) کو جمع کرے تا کہ چکنائی کو ذخیرہ کرے لیکن غیر معیاری اور بے جا چکنے کھانے جگر کی اس قدرتی فعالیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔