مرکنٹائل ایکس چینج میں7.7ارب روپے کے سودے

164

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,214 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز ، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,172 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.160 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.377 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 972.811 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 666.709 ملین روپے, چاندی کے سودوںکی مالیت 590.067 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 378.615 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 234.064 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 179.015 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 68.779 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 57.201 ملین روپے, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 48.482 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 10.872 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11.366 ملین روپے اورگندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.139 ملین روپے تھی۔