حریت رہنما ء یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی

358

نئی دلی: بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک سے ملاقات کرکے آنے والے ان کے عزیز نے حریت رہنما کی طبیعت سے آگاہ کیا۔

واضح رہےکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی انتظامیہ نے یاسین ملک کو ایک جھوٹے فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، یاسین ملک کو پہلے مقبوضہ کشمیر میں رکھا گیا جس کے بعد راتوں رات خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔