شاہراہ فیصل پر آزادی ٔ کشمیر مارچ کی جھلکیاں

369

 

بارش کے دوران بچے کتبے اٹھائے کشمیر مارچ میں شریک ہیں

بارش کے دوران بچے کتبے اٹھائے کشمیر مارچ میں شریک ہیں

 

الخدمت کے کیمپ کے سامنے خواتین بچوں کے ساتھ سراج الحق کی تقریر سننے جارہی ہیں

 

شدید بارش کے باوجود خواتین مارچ میں شریک ہیں

شدید بارش کے باوجود خواتین مارچ میں شریک ہیں

جماعت اسلامی کراچی کے کشمیر مارچ میں پاک سرزمین پارٹی کا وفد اسٹیج پر موجود ہے

جماعت اسلامی کراچی کے کشمیر مارچ میں پاک سرزمین پارٹی کا وفد اسٹیج پر موجود ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی طرف سے کشمیر کو اپنا حصہ قرار دینے کے خلاف اور مظلوم و نہتے کشمیریوں عوام سے یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان’’آزادی ٔ کشمیر مارچ‘‘ میں شر کت کے لیے شدید بارش کے باوجودلاکھوں مردوخواتین ،بچے ،بزرگ اور جوان والہانہ انداز میں سڑکوں پر اورپُر جوش عوام سیلاب کی مانند چاروں اطراف سے شاہراہ فیصل پر امڈ آئے ۔ کشمیریوں کی حمایت میں عوام کا یہ بہت بڑا مظاہرہ تھاجو کراچی کی تاریخ کا بھی سب سے بڑا مظاہرہ ثابت ہوا ۔لاکھوں عوام نے سڑکوں پر آکر ثابت کردیا ہے کہ وہ اہل ِ کشمیر کے مظلوم و بے کس مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔ مارچ کا وقت3بجے کا تھا لیکن ہزاروںمردو خواتین کے قافلے وقت سے قبل ہی شاہراہ فیصل پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔مارچ کا باقاعدہ آغاز قاری منصور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعمان شاہ نے کشمیری ترانے پیش کیے ۔آزادی ٔ کشمیر مارچ میںسیاسی ومذ ہبی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور اقلیتی برادری نے بھی شرکت کی۔ مارچ میں بھارت کے خلاف غم و غصے کا اظہار اور کشمیر یوں سے یکجہتی کے لیے کراچی کی خواتین بھی اپنے شیر خوار بچوںکے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئی تھیںاور شدید بارش کے باوجود پانی میں کھڑ ی رہیں ۔مارچ کے شرکا نے کالاپل چورنگی سے لال کوٹھی تک مارچ کیا۔ شرکا نے انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ۔ مارچ کے لاکھوں شرکا مسلسل کشمیر بنے گا پاکستان ، قاتل ہے قاتل ہے ۔مودی قاتل ہے ،بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد ،کشمیرکی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ،بھارت کی بر بادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ،کشمیر کے مجاہدو قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور دیگر نعرے لگا رہے تھے۔ آزادی ٔ کشمیر مارچ کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،عالم اسلام کے حکمران ہوش کے ناخن لیں ،اہل کشمیر پر مظالم بند کیے جائیں ،او آئی سی بھارت کے خلاف اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کراچی کا ہر جوان اور بچہ میدان میں نکلنے اور لڑنے کے لیے تیار ہے،سمیت دیگر نعرے درج تھے۔کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس سروس کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ آزادی ٔ کشمیر مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کی جبکہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مارچ میں شرکت کے لیے لاکھوں عوام بسوں ،ٹرکوں ،رکشوں ،ٹیکسیوں، موٹر سائیکلوں ،کوچوں اور پیدل وقت سے قبل ہی شاہراہ فیصل پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ مارچ سے قبل پورے شہر کی اہم شاہراہوں اور چورنگیوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں سے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے مارچ میں عوام سے شرکت کی اپیل کی جاتی رہی۔مارچ میںشریک بعض افرادنے بھارتی جھنڈے اور مودی کے پتلے نذرِ آتش کیے۔