برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان گرفتار

569

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں برقعہ پہن کر طالبہ کے ہمراہ گرلز ہاسٹل  جانے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد دانیال نامی نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے ملنے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی آیا تھا، دانیال اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے،  طالبہ نے برقعہ پہنا کر بوائے فرینڈ کو گرلز ہاسٹل لے جانے کی کوشش کی تو سیکورٹی پر مامور گارڈ کو مشکوک حرکات پر شک ہوگیا جس پر گارڈ نے برقعہ پوش نوجوان کو روک کر الگ کمرے میں بند کردیا اور پولیس کو بلا کر اسے گرفتار کروادیا۔

پولیس نے نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ طالبہ کا کہناہے کہ لڑکا اس کا منگیتر اور رشتہ دار ہے۔