بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی دھمکی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ

156

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹر یک پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکار تعینات ہیں۔ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور سامان کی واک تھرو گیٹ اور اسکینرز کے ذریعے چیکنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ اطراف پر نگاہ رکھنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ۔ریلوے حکام نے ریلوے حکام کی مسافروں سے سکیورٹی انتظاما ت کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔