مہمان نوازی کے حوالے سے پاکستان جیسا ملک کہیں نہیں دیکھا،مائیکل ایلن رینی

187

کراچی(سید وزیر علی قادری) ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کے سینیئر انسڑکٹر مائیکل ایلن رینی نے کہا ہے کہ سافٹ بال کی کوچنگ میں اپنے 35 سالہ تجربے کے دوران دنیا کے 52 ممالک میں کوچنگ کورسز کرائے ہیں مگر پاکستان میں سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک جیسے بہترین انتظامات آج تک نہیں دیکھے جس کیلئے میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کو اپنی دل کی گہرایوں سے مبارکبادپیش کرتا ہوں پاکستانی قوم بہت مہمان نواز ہے جتنا پیار یہاں ملا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کرسکوں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، صدر حیدرخان لہڑی، سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدور محمدذیشان مرچنٹ، حمیرا مغل ،صوبائی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں مائیکل ایلن رینی کاکہنا تھا کہ کوچنگ کلینک کے دوران بھرپور کوشش کی ہے کہ اپنا تجربہ پاکستان کے نوجوان کوچز کو منتقل کروں جنہیں میں نے ٹیلنٹ سے بھرپور پایا ہے اگر ان کی صلاحیتوں کو گروم کیا جائے تو بہت جلد پاکستان کی سافٹ بال ٹیم کاشمار دنیا کے بہترین سافٹ بال کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے مائیکل رینی نے مزید کہا کہ کراچی کے روایتی کھانوں سے بہت لطف اندوز ہورہا ہوں یہاں شاپنگ سینٹرز میں گھومنے کاموقع ملا ہے اور کچھ خریداری بھی کی ہے دوبارہ پاکستان آنا اپنے لئے اعزاز سمجھوں گا اس موقع پر فیڈریشن کے صدر حیدرلہڑی نے مائیکل رینی کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو تجربہ انہوں نے ہمارے کوچز کو منتقل کیا ہے وہ مستقبل میں پاکستان سافٹ بال کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہوگا اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور نائب صدر محمدذیشان مرچنٹ نے مائیکل رینی کو سافٹ بال فیڈریشن کانشان پیش کیا دریں اثناء سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کے دوسرے دن مائیکل ایلن رینی ، حنیفہ محمدحامد اور نورحاجر نے کوچز کو سافٹ بال کی ہٹنگ، بیس رننگ، کھیل کی حکمت عملی، بنٹنگ، سلائیڈنگ، جبکہ گروپ ڈسکشن سمیت دیگر امور سے آگاہی فراہم کی۔ دریں اثنا غیر ملکی مہمانوں نے منتظمین کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اس موقع پر ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو (DATO BENG CHOO LOW) نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے برصغیرکے مسلمانوں کو اپنا علیحدہ وطن اور پہچان دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف ،صدر حیدر خان لہڑی، سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدر محمد زیشان مرچنٹ ،مراد حسین ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے داتو بینگ چولو کی مزار قائد آمد پر انہیں پاکستان نیوی کیجانب گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کچھ دیر احتراماّ خاموشی اختیار کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اس موقع پر انہوں نے مزارکے احاطے میں موجود میوزیم کابھی دورہ کیا اور بانی پاکستان کے استعمال میںآنے والی اشیاء کوبہت انہماک سے دیکھا اس موقع پر داتو بینگ چولو کاکہنا تھا کہ پاکستان آنے پربہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور بہت جلد دوبارہ یہاں کادورہ کروں گی یہاں کے لوگ اپنے ملک سے بہت پیار کرنے والے ہیں کھیلوں دلوں کوجوڑتا ہے پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہوں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل عارف حسن کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرہی ہے اپنے پرتپاک استقبال پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کرتی ہوں دریں اثناء ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو کی پاکستان آمد پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، محمدذیشان مرچنٹ اور آصف عظیم نے ان کااستقبال کیا واضح رہے کہ پاکستان میں بیس بال اور سافٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار عالمی تنظیم کی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کادورہ کیا ہے۔