ـ9اور10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عایدکردی

249

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) حکومت سندھ نے9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عاید کردی‘ اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے10 محرم تک نافذ رہے گی‘ محرم الحرام کی مجالس کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے، وال چاکنگ اور بینرز لگانے، شرانگیز بیانات پر مبنی آڈیو و وڈیو کیسٹس، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہوگی‘ روٹ لائسنس اور پیشگی اجازت کے بغیرکوئی نیا جلوس نکالنے، مجلس یا وعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محرم الحرام میں قیام امن کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ 9 اور 10محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی تاہم خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور وردی میں موجود سیکورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنا ہوںگے۔