پاکستان نے فری لانسنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

366

پاکستان  نے فری لانسنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

ترجمان پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مطابق عالمی ای پے منٹ کمپنی پایونیر نے فری لانسنگ میں سرفہرست 10 ممالک کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان چوتھے اور بھارت ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔

فہرست میں امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے، برازیل تیسرے، پاکستان چوتھے، یوکرائن پانچویں، فلپائن چھٹے، بھارت ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں ، روس نویں اور سربیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں فری لانسنگ میں 47 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرکاری طور پر بھی اس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا گیا ہے۔