مودی کی فرانس آمدپر کشمیری، پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کا احتجاج

352

پیرس (آن لائن)فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے افراد نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔مظاہرین ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین کی قیادت معروف کشمیر رہنما زاہد ہاشمی، آصف جرال،مشتاق پاشا، یاسر،کواڈنیٹر شیخ نعمت اللہ،میاں ذوالفقار جتالہ، یاسر قدیر، یاسر خان، چودھری منیر وڑائچ، کشمیر کونسل برسلز کے صدر علی رضا شاہ، خالد جوشی علاوہ مقامی رہنمائوں نے کی،مظاہرین نے بھارتی آرمی، بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب فرانس کے صدر امانوئیل مکخواں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کا حل دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں۔ فرانس کی ساری توجہ اس جانب مبذول ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں شہری آبادی کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کے مفادات پہ ضرب نہ لگے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر نے یہ بات چیت بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس ضمن میں فریقین پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ وہ حالات کو خراب ہونے سے بچائیں کیونکہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ امانوئیل مکخواں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی بات چیت کریں گے۔