جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لیے جو ہوگا دیکھیں گے، شاداب خان

421

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ  جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لیے جو ہوگا دیکھیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ  حسن علی کی شادی  میں شرکت کے لیے چھٹیاں لی تھیں جو اچھی گزری، کل شام  کیمپ میں رپورٹ کی اور آج کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق سےبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور مزید سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں،  سفید گیند سے زیادہ کرکٹ کھیلی ہے ہمیں بڑی امید تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں ہو گی اور ٹیسٹ کرکٹ کےلیے بڑے اسپیل کرنےکی کوشش کرتا رہاہوں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، تین ہفتے پہلے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ ہوا جو کہ کلیئر رہا۔عماد وسیم اور حسن علی کی شادی کے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لیے جو ہوگا دیکھیں گے۔