بھارت نے دریائے چناپ کا 10لاکھ کیوسک پانی روک لیا

215

سیالکوٹ(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم پر بھارت کی طرف سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب کے پانی کی آمد مزید کم ہوکر 45ہزار 5 سو 74کیوسک ہوگئی حالانکہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت ہر لمحہ دریائے چناب میں 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے ،ترجمان ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب کے پانی کی آمد سندھ طاس معاہدہ کی خلاف کھلی خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ کشمیر سے آکردریائے چناب میں شامل ہونے والے ودیگردریائوں دریائے مناور توی کے 3 ہزار 7 سو 57 کیوسک اور دریائے جموں توی کے 5 ہزار 104 کیوسک پانی کے شامل ہونے کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد 52ہزار 4 سو 35کیوسک رہی ،ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپرچناب میں پانی کا بہائو3 ہزار 7 سو 57 کیوسک اورنہر مرالہ راوی لنک میں پانی کابہائو 13 ہزار 28 کیوسک رہا۔
پانی روک لیا