افغانستان میں 2 امریکی فوجی ہلاک،شناخت ظاہر نہیں کی گئی

171

کابل (اے پی پی)افغانستان میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ناٹوکے جاری بیان میں افغانستان میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کب اور کہاں مارے گئے۔ رواں سال افغانستان میں مارے گئے فوجیوں کی تعداد14 ہوگئی،طالبان نے مذاکرات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی فوجیوں پر حملوں کا سلسلہ تیز کررکھا ہے۔