کرم کش ادویات کی درآمدات میں 35.22 فیصد کا اضافہ

124

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کرم کش ادویات کی قومی درآمدات میں 35.22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں کرم کش ادویات کی ملکی درآمدات 25.91 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران درآمدات کا حجم 19.17 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کرم کش ادویات کی ملکی درآمدات میں 6.74 ارب روپے یعنی 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جاز نے تیز ترین موبائل نیٹ ورک اسپیڈ ٹیسٹ کا مسلسل تیسرا ایوارڈ حاصل کر لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)Jazz،پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی نے تیسری بار Ooklaکی جانب سے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ جیت لیاہے۔ یہ اعزاز ٹیلیکو کے Q1اور Q2کے دوران،انٹرنیٹ ٹیسٹنگ کی ایک آزاد گلوبل لیڈرتنظیم Ooklaنے پاکستان کے موبائل صارفین کا بڑے نمونے کے ٹیسٹ سے تجزیہ کیا۔